ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اگست میں کابینہ میں توسیع متوقع چھ نئے وزراء کو کابینہ میں شامل کرنے وزیراعلیٰ سنجیدہ

اگست میں کابینہ میں توسیع متوقع چھ نئے وزراء کو کابینہ میں شامل کرنے وزیراعلیٰ سنجیدہ

Thu, 27 Jul 2017 15:33:24    S.O. News Service

بنگلورو،26؍جولائی(ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں اگلے سال اسمبلی کیلئے ہونے والے تازہ انتخابات میں کانگریس کو دوبارہ اقتدار پر لانے کو ذہن میں رکھ کر ریاستی وزیراعلیٰ سدارامیا فائنانس کے قلمدان کو چھوڑکر اپنے پاس رکھے ہوئے دیگر قلمدانوں کے علاوہ دیگر چند وزراء کو تبدیل کرنے آئندہ ماہ اگست میں کابینہ میں توسیع اور کابینہ میں ردوبدل ایک ساتھ کرنے پر غور کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کو ذہن میں رکھ کر ریاست کا دورہ کرنے کے لئے تیار ہیں، اس لئے ان کے قبضہ میں جو افزود قلمدان ہیں، جیسے داخلہ امور،کوآپریشن، آبکاری، اطلاعات اور پبلک ریلیشن کی ذمہ داری دوسروں کو سونپنے کے لئے تیارہیں۔ اس سلسلے میں وہ سنجیدہ غور وفکر کررہے ہیں، کہاجارہاہے کہ اسمبلی انتخابات کے تعلق سے ریاست کا دورہ شروع کرنے سے قبل سدارامیا نے مذکورہ قلمدانوں کی ذمہ داری دوسروں کو دینے کا مصمم ارادہ کرلیاہے۔ بی جے پی اور جے ڈی ایس لیڈروں نے ریاست کا دورہ شروع کردیاہے۔ اس کا جواب دینے کے لئے وزیراعلیٰ ہردن ایک ضلع کا دورہ کریں گے۔وزیراعلیٰ نے اپنے پاس جو افزود قلمدان رکھے ہیں انہیں تقسیم کرنے سدارامیا پر دن بدن ہائی کمان کادباؤ بڑھ رہاہے۔ اس لئے وہ ان قلمدانوں کو دیگر لیجس لیٹرس کو سونپنے کے لئے تیارہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اگست کے دوسرے ہفتہ میں کابینہ میں ردوبدل اورتوسیع ہوسکتی ہے۔ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے حالیہ دورۂ بنگلور کے دوران انہوں نے کابینہ میں توسیع سے متعلق سدارامیا سے گفتگو کی۔10؍اگست کے بعد دہلی آنے کے لئے راہل گاندھی نے سدارامیاسے کہاہے۔ اطلاع ملی ہے کہ اس وقت وزیراعلیٰ کے پاس جوقلمدان ہیں اس میں سے داخلہ کا اہم قلمدان وزیر جنگلات رماناتھ رائے یا وزیر شہری ترقیات وحج آر روشن بیگ کو دےئے جانے کی باتیں ہورہی ہیں۔ یہ قلمدان وزیر صحت رمیش کمار کو بھی د یاجاسکتا ہے حالانکہ رمیش کمار کو اس قلمدان کے سنبھالنے کا تجربہ نہیں ہے۔ جہاں تک داخلہ کا قلمدان سنبھالنے کا تجربہ ہے وہ وزیراعلیٰ جے ایچ پٹیل کے دوراقتدار یہ قلمدان سنبھال چکے ہیں۔ ریاست میں تازہ اسمبلی انتخابات میں مسلمانوں کو کانگریس کی جانب راغب کرنے ایک حکمت عملی کے طورپر یہ قلمدان روشن بیگ کو دیابھی جاسکتا ہے۔


Share: